اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خاص طور پر قدرتی آفات کے بعد پاکستان اور اس کی عوام کے لئے انسان دوست اقدامات اور مدد کرنے کی کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا ہے۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الریمیتھی کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی امدادی کوششوں کے اعتراف میں سفارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ اور صدارتی اقدام برائے آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور کمپیوٹنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں دیا گیا اور یہ تقریب صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں | یمنیوں کا اپنے ملک کی حمایت کے لئے متحدہ عرب امارات کو خراج تحسین
تقریب کے دوران، پاکستان بھر میں ضرورت مند خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا جس میں سندھ اور بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور موبائل ہیلتھ کیئر کلینکس کے قیام کے اقدامات شامل ہیں۔
تقریب میں ملک میں آنے والے زلزلوں اور سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی ذکر کیا گیا۔