نجی ٹی وی چینل پر خواتین اینکرز سے گفتگو کے دوران معاون خصوصی شہباز گل نے ان تمام لوگوں کو جواب دیا ہے جو یکساں نظام تعلیم کی کتابوں پہ موجود کنٹینٹ پہ تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یکساں نظام تعلیم اردو کی بک کا سرورق دکھایا جس میں مرف نیچے بیٹھا ہے جبکہ عورت چارپائی پہ بیٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب گھرمیں ایسے ہی ہوتا ہے کبھی مرد نیچے بیٹھا ہوتا ہے عورت اوپر اور کبھی عورت نیچے بیٹھ جاتی ہے اور مرد اوپر۔ یہ گھروں میں عام بات ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ عورت کی قدر نہیں یا مرد کی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
شہباز گل نے کہا کہ خوامخواہ ڈھونگ رچایا جاتا ہے اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ یہ سب ایک ڈرامہ اور پراپیگنڈا ہے۔
انہوں نے ایک رپورٹ بھی پڑھ کر سنائی جس میں عورتوں سے متعلق 20 غیر محفوظ ممالک کی لسٹ تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں پاکستان کا نام بیسویں نمبر پر بھی نہیں جبکہ امریکہ کا نام انیسویں نمبر پر موجود ہے۔