لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر مقدمات کی سماعت 13 اپریل کو ہوئی تھی۔
وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے آج عدالت میں 3 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کی جس کے بعد عدالت نے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں | بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کے عہدے پر پیپلرز پارٹی تقسیم
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو طلب کر رکھا تھا۔
عدالت نے آشیانہ ریفرنس اور منی لانڈرنگ میں نیب کے گواہوں کو طلب کیا تھا۔
اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ آشیانہ ریفرنس، رمضان شوگر مل ریفرنس اور منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت عدالت میں ہونی ہے۔