نجزیہ نگار صحافی ہارون رشید نے شہباز شریف کے کراچی میں دئیے گئے بیان پر کہا ہے کہ شہباز شریف میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ پی پی کو کراچی کے حالات کا ذمہ دار ٹھہرا دیتے۔
انہوں نے شہباز شریف کے آنسوؤں کو ایکٹنگ سے تشبیح دی اور کہا کہ اگر وہ واقعی کراچی سے مخلص ہوتے تو پی پی پر تنقید کرتے جو کہ کراچی کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وکٹم ، ٹک ٹکر ، ایف آئی آر میں غلط گھر کا ایڈریس لکھیں
یاد رہے کہ صدر نون لیگ شہباز شریف نے گزشتہ دنوں کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کے معززین سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میںپچھلے سال جب یہاں آیا تو بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کا کوئیحال نا تھا جبکہ آج بھی کراچی میں بارشوں سے سیلاب کا مسئلہ ویسے کا ویسا ہے۔
اس موقع پر کراچی کےمسائل کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جذباتی ہو کر کہنے لگے کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی کی حالت بدل جائے کیونکہ یہ قائد کا شہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں جبکہ شہر کراچی اربوں کھربوں کے ٹیکس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے مسائل اور شہریوں کی تکلیف دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
انہوں نے ن لیگ کے دور کی یاد دلائی اور بتایا کہ کراچی والوں کو بوری بند لاش اور بھتوں سے ن لیگ نے ہی نجات دلائی تھی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا۔