اپریل 22 2020: (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر اور رہنما شہباز شریف کو لاہور نیب نے آج طلب کیا ہے- شہباز شرہف کو طلب کرنے کی وجہ منی لانڈرنگ کیس ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے وراثت کے معاملے میں ملنے والی جائیداد کی تفصیل طلب کر رکھی ہے
یاد رہے کہ نیب لاہور نے میاں شہباز شریف کو پہلی دفعہ 17 اپریل کے دن طلب کیا تھا تاہم انہوں نے تحریری طور پر معزرت کی تھی کہ میں پیش نہیں ہو سکوں گا- اس کے بعد نیب لاہور نے انہیں 22 اپریل کو یعنی آن دوبارہ طلب کیا ہے تا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات ہو سکیں
لاہور نیب کی طرف سے میاں شریف کو ایک سوالنامہ دیا گیا جس کا جواب انہیں درکار ہے- سوالنامہ میں پوچھا گیا کہ آپ کی فیملی کے اثاثوں میں 1998 سے لے کر 2018 تک جو اضافہ ہوا وہ کس طرح سے ہوا- نیب لاہور کو ان بڑھتے اثاثوں کی تفصیلات درکار ہیں جس کے لئے آج انہیں طلب کیا گیا ہے
وراثت میں ملنے والی جائیداد کے علاوہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بیرون ملک اثاثوں , بینک اکاؤنٹس, اس دورانیہ میں ملنے والے تحائف اور زرعی آمدن سمیت تمام دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں
نیب لاہور کا کہنا ہے کہ اگر میاں شہباز شریف اس دفعہ بھی حاضر نہیں ہوتے تو پھر نتائج کا فیصلہ نیب لاہور خود کرے گی- شہباز شریف کو ہر صورت لاہور نیب میں حاضر ہو کر اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات بتانی ہوں گی