پاکستان متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں
متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پناہ گاہ اور خوراک سمیت ہمارے ملک کے لیے فوری امداد کا اعلان کیا ہے جس پر ہم پاکستانی متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں مون سون کی تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تقریباً ایک ہزار جانیں لے لی لیں اور پاکستان بھر میں 19ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہفتے کے روز پاکستان کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا تا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں، زخمیوں اور نقل مکانی کے نقصانات کا حتی الامکان ازالہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے نقل مکانی کرنے والوں کو تمام انسانی امدادی خدمات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں | دہلی کی پولیس نے پاکستانی فینز کا کیسے مذاق اڑایا؟
یہ بھی پڑھیں | گوگل نے سیلاب زدگان کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے انٹرنیشنل اپیل کر دی
متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیم
دریں اثنا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو بھیجی جانے والی امداد میں 4 ہزار ٹن خوراک کا سامان، خیمے اور پناہ گاہ کے سامان کے ساتھ ساتھ طبی سامان بھی شامل ہے۔ نیز، متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو محفوظ بنانے کی کوششوں اور خوراک، رسد اور طبی ضروریات سے متعلق پاکستانی اداروں اور کیڈرز کو انسانی امداد فراہم کریں گی۔
لہٰذا پاکستانی حکومت کو بھی خوراک اور دیگر مفید مواد فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔
پاکستان پر جب بھی کوئی آفت آئی ہے تو ایسے میں متحدہ عرب امارات نے دوستانہ کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی دوستی کا حق ادا کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب تقریبا آدِا پاکستان سیلاب میں ڈوب چکا ہے، متحدہ عرب امارات کی بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیاں متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے۔