صدف کنول اور شہروز سبزواری جو کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک مشہور جوڑے ہیں ، نے ازدواجی اصولوں پر بات کی ہے۔
مشہور جوڑے نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف موضوعات بشمول ازدواجی اصولوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ کو اپنے شوہر کو شوہر سمجھنا چاہیے اور شوہر کا درجہ زیادہ ہونا چاہیے کیونکہ وہ ایک مرد ہے ، وہ اپنی بیوی کو کھلاتا ہے ، بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہے ، اگرچہ میں بھی کام کرتی ہوں لیکن شوہر کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
صدف کنول سے اتفاق کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ مرد بھی عورت کا مقابلہ نہیں کر سکتا ، صرف عورت ہی اس ذمہ داری کو نبھا سکتی ہے۔
شہروز نے کہا کہ اللہ نے دونوں میاں بیوی کو الگ حیثیت دی ہے ، اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ دو مختلف انسان کیوں بناتا ، اگر سب ایک جیسے ہوتے تو کوئی دو مختلف انسان نہیں ہوتے لہذا دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔
ہمیں ایک دوسرے کا موقف لینا اور سمجھنا چاہیے ، یہ بھی مساوات ہے۔
واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ یہ شہروز سبزواری کی دوسری شادی ہے۔ ان کی سابقہ بیوی سائرہ یوسف کے ساتھ ایک بیٹی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | این اے 249 میں پیپلرز پارٹی کی جیت، دیگر جماعتوں کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار
صدف کنول کی اس گفتگو کے بعد مختلف لوگ مختلف آراء دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں ان کے بیان کی تعریف کی جا رہی ہے وہاں تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے کہا صدر کنول پر تقنید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو شوہر کی بیوی سمجھیں نا کہ نکرانی۔ اس کے علاوہ ایک صارف نے کہا کہ صدف کنول کا بیان فیمینزم کا پرچار کرنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔