اداکارہ و ماڈل سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ تقریبات میں نہ جانے کی وجہ بتا دی ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ ان کے شوہر کو حال ہی میں فنکشنز اور تقریبات کے دوران کیوں نہیں دیکھا گیا؟ تو اداکارہ نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کے شوہر بیرون ملک ایک بے نام پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں نے 2019 میں منگنی کی اور 2020 میں ابوظہبی میں شادی کر لی جبکہ تقریب میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں | حریم شاہ کا ایف آئی اے کو کاروائی سے روکنے پر سندھ ہائیکورٹ کا شکریہ
انہوں نے اپنی ایک سال کی شادی کی سالگرہ فلاحی کاموں اور سرگرمیوں کے ذریعے منائی تاکہ معاشرے کو ماحول دوست بنایا جا سکے۔
مزید برآں، سجل علی نے اپنی ڈرائنگ کی مہارت کے زریعے اپنے پیارے شوہر کا خاکہ بنایا اور اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
کیپشن میں لکھا گیا کہ آرٹ کی صورت میں اس آدمی کی خوبصورتی کو بنانا آسان نہیں ہے۔
سجل علی سیریلز اور فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں جن میں کھیل کھیل میں، سناٹا، قدرت، کہانی ایک رات کی، سناٹا، قدرت، چپ رہو، میرا یار ملا دے اور نور العین شامل ہیں۔ ون کے شوہر کو بھی شاندار شوز میں دیکھا گیا ہے۔