پاکستان میں موبائل فون کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے اور تقریباً ہر فرد کے پاس ایک یا ایک سے زائد موبائل سمز ہوتی ہیں۔ بعض اوقات ہمیں یہ جاننے کی ضرورت پڑتی ہے کہ ہمارے قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں اور کن موبائل کمپنیوں کی ہیں۔ خوش قسمتی سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ایک آسان نظام متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ چند لمحوں میں یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے سن چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو سب سے آسان طریقہ یہ ہے:
کسی بھی ویب براؤزر میں https://cnic.sims.pk کھولیں۔
وہاں دیے گئے خانے میں اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل CNIC نمبر (بغیر ڈیش کے) درج کریں۔
I’m not a robot والے کیپچا پر کلک کریں۔
پھر Submit پر کلک کریں۔
چند لمحوں میں آپ کے CNIC پر رجسٹرڈ تمام موبائل نمبرز کی تفصیل آ جائے گی جس میں کمپنی کا نام (Jazz, Zong, Ufone, Telenor) اور سمز کی تعداد شامل ہوگی۔
ایس ایم ایس کے ذریعے سم چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ موجود نہیں تو آپ SMS کے ذریعے بھی اپنی سموں کی تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنا CNIC نمبر (بغیر ڈیش کے) اپنے موبائل کے میسج میں لکھیں۔
اسے 668 پر بھیجیں۔
اس طریقے سے ایک SMS پر تقریباً 2 روپے چارج کیے جاتے ہیں۔
آپ کو ایک SMS موصول ہوگا جس میں درج ہوگا کہ آپ کے CNIC پر کس کمپنی کی کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔ مثلاً:
- Jazz: 2
- Zong: 1
- Telenor: 1
- Ufone: 0
اگر غیر متعلقہ یا جعلی سم رجسٹر ہو تو کیا کریں؟
اگر آپ کو اپنی CNIC پر کوئی ایسی سم نظر آئے جو آپ کی نہیں ہے تو فوراً نیچے دیے گئے اقدامات کریں:
قریبی موبائل فرنچائز یا کسٹمر سروس سنٹر پر جائیں۔
اپنا اصل CNIC لے کر جائیں۔
متعلقہ کمپنی کو شکایت درج کرائیں اور غیر متعلقہ سم بند کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں :