سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کے حالیہ فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ شاہین آفریدی کو ایسی ذمہ داریاں نا لینے کا مشورہ دیا تھا۔
یادرہے کہ شاہین آفریدی کو حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔ تاہم شاہین آفریدی کو اب کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی سے متعلق اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کردار سے منسلک دباؤ اور ذمہ داری کے خدشات کی وجہ سے انہوں نے شاہین کو کپتانی کے عہدے سے مسلسل دور رکھنے کی کوشش کی تھی۔
شاہد آفریدی نے بطور کپتان اپنے تجربے کو دیکھتے ہوئے تجویز پیش کی کہ خود سمیت بہت سے سابق کپتانوں کے ساتھ بہتر سلوک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔