اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شام کے وقت ورزش بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے مفید

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 13, 2024
in صحت, لائف سٹائل نیوز
senior man doing balance exercise

ورزش ہر کسی کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، مگر اسے کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

یہ تعین کرنا تو مشکل ہے، مگر اگر بلڈ شوگر یا گلوکوز کو کنٹرول میں رکھنا مقصود ہے تو شام کو ورزش کرنا سب سے مؤثر ہے۔

یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Granada یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد اگر شام کو معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کو اپنی عادت بنائیں تو اس سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے شکار افراد میں طرز زندگی کے مختلف پہلوؤں سے پیدا ہونے والے اثرات کی جانچ کی گئی۔
تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ دن کے کس وقت ورزش کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح میں زیادہ بہتری آتی ہے۔

تحقیق میں 186 افراد شامل تھے جن کی اوسط عمر 46 سال تھی اور وہ زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کا شکار تھے۔

14 دن تک ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو مانیٹرنگ ٹریکر کے ذریعے جانچا گیا۔

اس کے بعد دیکھا گیا کہ صبح 6 سے دوپہر 12 بجے، دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے اور شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک معتدل سے سخت ورزش کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ شام کو ورزش کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح میں صبح یا دوپہر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات

یہ تعلق ان افراد میں زیادہ مضبوط دیکھا گیا جو ہائی بلڈ شوگر کے شکار تھے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کو بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دوپہر سے شام کے دوران جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ خود کو ہائی بلڈ شوگر یا ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچانا چاہتے ہیں تو شام کے وقت جسمانی سرگرمیاں اس حوالے سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل اوبیسٹی میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل نومبر 2022 میں نیدرلینڈز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دوپہر سے آدھی رات کے درمیان کسی وقت بھی ورزش کرنا انسولین کی مزاحمت کا خطرہ 25 فیصد تک کم کرتا ہے۔

انسولین کی مزاحمت اس وقت ہوتی ہے جب مسلز، چربی اور جگر کے خلیات انسولین کے حوالے سے ردعمل میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جس سے خون میں گلوکوز کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

اس تحقیق میں 45 سے 65 سال کی عمر کے افراد کو شامل کیا گیا تھا اور آغاز میں ان کے خون کے نمونوں کے ذریعے بلڈ گلوکوز اور انسولین کی سطح کی جانچ کی گئی تھی۔
نتائج سے ثابت ہوا کہ دوپہر سے رات کے دوران جسمانی سرگرمیوں سے جگر میں چربی کی مقدار میں کمی آئی جبکہ انسولین کی مزاحمت بھی کم ہو گئی۔

تحقیق کے مطابق دوپہر یا شام کو ورزش کرنے سے انسولین کی مزاحمت میں 18 سے 25 فیصد تک کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہوائی آلودگی سے 1980 سے 2020 کے درمیان 135 ملین قبل از وقت اموات، سنگاپور یونیورسٹی کی تحقیق

محققین کا کہنا تھا کہ دن کے مختلف اوقات میں جسمانی سرگرمیاں انسولین کی حساسیت کے لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید تحقیق میں اس بات کا تجزیہ کیا جائے گا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کی روک تھام کے لیے دن کے کس وقت ورزش کرنا زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Diabetologia میں شائع ہوئے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 16, 2025
انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

نومبر 16, 2025
جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025
MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

نومبر 14, 2025
ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025
قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

نومبر 13, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 16, 2025
انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

نومبر 16, 2025
جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔