ڈیرہ اسماعیل خان میں تین دہشتگرد ہلاک
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے آج منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے درابن میں تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد ڈی آئی خان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
مارے گئے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور ایک دفعہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر آ گیا
یہ بھی پڑھیں | پاکستان پولیس کی گاڑی پر خودکش بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق
نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی او) کے دوران نو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 25 آئی بی اوز کیے گئے جس کے دوران 21 ہزار 100 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور نو کو گرفتار کیا گیا۔
حکام نے سات ہفتے طویل سرچ آپریشنز کے دوران گرفتار ملزمان سے دو آئی ای ڈیز، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹرز، ایک حفاظتی فیوز، ہتھیار، گولیاں اور نقدی بھی ضبط کی گئی۔