سیلاب سے متاثرہ علاقے
وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
وزیر اعظم بحالی کے کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی میں ڈینگی وائرس سے ہسپتال بھر گئے
یہ بھی پڑھیں | بنوں، پشاور، لاہور اور سوات میں پولیووائرس موجود
گوادر رتوڈیرو موٹروے
گوادر رتوڈیرو موٹروے ایم-8 کے آپریشنل سیکشنز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ وانگو ہلز کے مقام پر موٹر وے سے لینڈ سلائیڈنگ کلیئر کر دی گئی ہے۔
تیمرگرہ باجوڑ ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ہے جبکہ باجوڑ اور منڈا گرڈ سٹیشنوں پر بھی معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئی ہیں۔