جمعرات کے روز سونے کی قیمت نے اپنی تاریخی بلند ترین سطح 320,800 روپے فی تولہ کو چھو لیا۔
تاہم جمعہ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 318,800 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,712 روپے کمی ہوئی، جس سے یہ 273,319 روپے پر آ گئی۔
ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔ اس بار فی تولہ قیمت 218,000 روپے اور 10 گرام کی قیمت 272,633 روپے رہی، جو بالترتیب 800 روپے اور 686 روپےکی مزید کمی کو ظاہر کرتی ہے۔