سوشل میڈیا کمپنیوں کی دو عام مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشنز ‘سنیک ویڈیو’ اور ‘لائکی’ نے پہلی بار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ خود کو رجسٹر کروا لیا ہے۔
یہ رجسٹریشن غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت) کے قواعد، 2021 کے تحت کی گئی ہے۔
جمعے کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے تحت اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود حکومت منی بجٹ پاس کروانے میں کامیاب
پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
تقریب میں پی ٹی اے کے چیئرمین، سینئر حکام اور ممبران کے علاوہ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ قدم ویڈیو شیئرنگ ایپس پر شیئر کیے جانے والے مواد پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارمز پر کسی بھی "اخلاقی طور پر نامناسب مواد” کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔