اگر آپ سنیپ چیٹ پر غیر مطلوبہ پیغامات سے تنگ آچکے ہیں یا اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ سنیپ چیٹ آپ کو آسانی سے کسی بھی شخص کو بلاک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ جب آپ کسی کو بلاک کرتے ہیں تو وہ نہ آپ کو Snaps بھیج سکتا ہے نہ آپ کی اسٹوری دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور طرح سے آپ سے رابطہ کرسکتا ہے۔
نیچے سنیک چیٹ پر کسی کو بلاک کرنے کے مختلف طریقے دیے گئے ہیں:
چیٹ کے ذریعے بلاک کرنا
اگر وہ شخص آپ کی چیٹ لسٹ میں موجود ہے تو ان مراحل پر عمل کریں:
- اپنے فون میں سنیک چیٹ ایپ کھولیں۔
- نیچے بائیں جانب موجود "چیٹ” آئیکون پر ٹیپ کریں۔
- اس دوست کے نام پر دبائیں جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
- Manage Friendship منتخب کریں۔
- Block پر ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔
سرچ کے ذریعے بلاک کرنا
اگر آپ اس شخص سے چیٹ میں رابطے میں نہیں ہیں تو سرچ سے بلاک کریں:
- سنیک چیٹ کھولیں اور اوپر موجود سرچ آئیکون پر ٹیپ کریں۔
- اس شخص کا نام درج کریں جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
- ان کے پروفائل پر دبائیں، Block منتخب کریں، اور تصدیق کریں۔
اسٹوری کے ذریعے بلاک کرنا
آپ کسی کو ان کی اسٹوری سے بھی بلاک کرسکتے ہیں:
- سنیک چیٹ میں اسٹوریز سیکشن کھولیں۔
- اس صارف کی اسٹوری تلاش کریں جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
- ان کی اسٹوری پر دبائیں → Manage Friendship → Block پر کلک کریں۔
اسنیپ میپ کے ذریعے بلاک کرنا
سنیک چیٹ کے میپ فیچر سے بھی کسی کو بلاک کرنا ممکن ہے:
- سنیپ چیٹ کھولیں اور نیچے بائیں کونے میں موجود میپ آئیکون پر ٹیپ کریں۔
- اس صارف کے Bitmoji یا آئیکون پر کلک کریں جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
- دائیں جانب موجود تین نقطوں (•••) پر ٹیپ کریں → Manage Friendship → Block پر کلک کریں۔
سنیک چیٹ پر کسی کو بلاک کرنا آپ کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے بہترین طریقہ ہے۔ چاہے آپ چیٹ، سرچ، اسٹوری یا میپ استعمال کریں یہ عمل چند سیکنڈز میں مکمل ہوجاتا ہے۔ اس طرح آپ آسانی سے یہ طے کرسکتے ہیں کہ کون آپ سے رابطہ کرسکتا ہے اور کون نہیں۔






