اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سندھ کی پاکستان سے علیحدگی کا اشارہ، مراد علی شاہ پر سخت تنقید

بلال رشید by بلال رشید
دسمبر 13, 2021
in اہم خبریں
مراد-علی-شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سندھ کی پاکستان سے علیحدگی کے اشارہ والے بیان پر سوشل میڈیاصارفین نے ان پر سخت تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بیان کے دوران کہا تھا کہ ہماری بات سمجھو، ہمیں پاکستان کا حصہ سمجھو، کچھ اور سوچنے پر مجبور مت کرو، ایسا نا ہو ہم کوئی اور فیصلہ کرلیں۔

اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے قبضہ نامنظور کے نعروں کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ تم کہتے ہو کہ ہم نے سندھ پر قبضہ کرلیا ہے تو کیا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ ہم اسلام آباد پر قبضہ کر لیں؟

وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر خوب تنقید کی اور کہا کہ مراد علی شاہ کا یہ بیان شرمناک ہے۔ کبھی سندھ کارڈ کھیلنا تو کبھی دوسرے صوبوں کو گالی دینا ان کی عادت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | کراچی بس پراجیکٹ کے کریڈٹ پر ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلرز پارٹی گتھم گتھا

یہ بھی پڑھیں | او جی ڈی سی ایل کی جانب سے عطیہ کی گئی ایمبولینس پر شازیہ مری کا نام، صارفین کی تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بھٹو نے نعرہ لگایا تھا کہ ادھر تم ادھر ہم اور یوں پاکستان کے 2 حصے ہوئے اور یوں اقتدار کی خاطر مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا جبکہ اب انکا نواسہ اور داماد بھی اسی غداری کے راستے پر چل پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جب 14 سال مسلسل حکومت کرنے کے باوجود کارکرگی صفر ہو گی تو پھر سندھ کارڈ اور پاکستان سے علیحدگی کی دھمکی دینا ہی ایک آپشن نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 26 اکتوبر 2024 سے ہو گا

 صحافی حامد میر نے وزیر اعلی کے بیان ہر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں “ایسے حالات پیدا نہ کرو کہ کچھ اور سوچیں” اس بیان سے مجھے ایک نعرہ یاد آ گیا “چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر” یہ نعرہ لگانے والی پارٹی کو کیا ہو گیا ہے؟ جب شیخ مجیب ایسی باتیں کرتے تھے تو ذوالفقار علی بھٹو انہیں روکتے تھے، حالات کیوں بگڑ رہے ہیں؟

اس کے علاوہ عام عوام نے بھی وزیر اعلی سندھ کے اس بیان کی مذمت کی اور اسے پاکستان دشمنی قرار دیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

کراچی میں پی ایس ایل 11 کے میچز

کراچی میں پی ایس ایل 11 کے میچز کے لیے ٹریفک پلان اور سیکیورٹی کا اعلان

اپریل 9, 2026
ایف بی آئی ایس ای امتحانات کا شیڈول

کیا اسلام آباد میں تعطیلات کے دوران فیڈرل بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے؟

اپریل 8, 2026
اسلام آباد میں مقامی تعطیلات

امریکہ ایران مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں مقامی تعطیلات کا اعلان

اپریل 8, 2026
ہنڈائی انسٹالمنٹ پلانز 2026

پاکستان میں ایلانٹرا اور سوناٹا کے لیے ہنڈائی کے نئے قسطوں کے منصوبے متعارف

اپریل 8, 2026
OPPO F33 Pro

OPPO F33 Pro کی لیک شدہ خصوصیات، متوقع لانچ اور پاکستان میں قیمت

اپریل 8, 2026
بیرون ملک ملازمت کے فراڈ

پاکستان میں بیرون ملک ملازمت کے فراڈ سے کیسے بچیں؟

اپریل 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

کراچی میں پی ایس ایل 11 کے میچز

کراچی میں پی ایس ایل 11 کے میچز کے لیے ٹریفک پلان اور سیکیورٹی کا اعلان

اپریل 9, 2026
ایف بی آئی ایس ای امتحانات کا شیڈول

کیا اسلام آباد میں تعطیلات کے دوران فیڈرل بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے؟

اپریل 8, 2026
اسلام آباد میں مقامی تعطیلات

امریکہ ایران مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں مقامی تعطیلات کا اعلان

اپریل 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔