سندھ، بلوچستان میں تازہ مغربی لہر داخل
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہوائیں آج بلوچستان کے قریب پہنچیں گی اور وسطی اور بالائی سندھ تک پھیلیں گی۔
اس موسمی نظام کے باعث جامشورو، دادو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص، عمرکوٹ، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں 28 سے 30 مئی تک گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 28 مئی کو سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، تھرپارکر، حیدر آباد، مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان اضلاع میں چند درمیانے درجے کی موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے ساتھ گرد و غبار کے طوفان یا بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی
فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہوا اور گردوغبار کے طوفان سے تباہ شدہ ڈھانچے اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور کسانوں کو پیشن گوئی کی مدت کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ 28 مئی (اتوار) کو ایک اور مغربی لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ موسمی نظام 31 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔