اس سال حج ہو گا یا نہیں- سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ہے- سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج میں صرف محدود افراد شریک ہو سکیں گے- یہ اعلان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے-
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت صرف محدود افراد کو حج کرنے کی اجازت ہو گی- ان کا کہنا تھا کہ صرف سعودی عرب میں رہنے والے لوگ ہی حج کے لئے شریک ہو سکیں گے-
کسی بھی ملک کا شہری حج کر سکتا ہے جبکہ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کی رہائش فی الوقت سعودی عرب ہو- سعودی عرب کے علاوہ کسی بھی ملک میں رہائش پذیر کوئی شخص اس سال حج نہیں کر سکے گا-
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی میں جاری رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی اس سال حج پہ جا سکیں گے-
انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب میں جو غیر ملکی افراد مقیم ہیں وہ بھی اس سال حج کر سکتے ہیں-
سعودی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ حج زائرین کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے-
حکام بالا سعودی عریبیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال حاجیوں کے لئے کورونا وائرس کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے- اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہم آنے والے معزز حاجیوں اور دیگر عملہ کی صحت پر کوئی آنچ نا دیں- صحت کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا- یہی وجہ ہے کہ اس سال محدود تعداد میں حاجیوں کو حج کی اجازت دے رہے ہیں-
مزید برآں حج کے دوران سخت احتیاطی تدابیر کا نفاذ کیا جائے گا جن پر عمل درآمد کرنا ہر ایک کے لئے لازم ہو گا– انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنا کرداد ادا کریں-