عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان ہر سال یکم شوال کو عید الفطر مناتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند ہفتہ 29 مارچ کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سعودی عرب میں عید الفطر 2025 بروز اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 2 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے اور یہ غروب آفتاب کے بعد 8 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
دوسری جانب اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر صرف پانچ گھنٹے ہوگی اسی لیے 29 مارچ کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات محدود ہیں۔
سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے عید الفطر 2025 کے لیے چار روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کا آغاز ہفتہ 29 مارچ کے بعد ہوگا اور بدھ 2 اپریل کو اختتام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : نمازِ عید الفطر ادا کرنے کا طریقہ