کورونا وائرس کی علامی وباء کے باعث لوگوں کے رہن سہن اور لائف اسٹائل میں کافی نمایاں تبدیلیاں رونما ہونے لگی ہیں۔ سعودی عرب میں کوویڈ19 کے پیش نظر ایک شادی کی تقریب کسی میرج ہال یا گھر کی بجائے "زوم” پر منعقد ہوئی ہے جبکہ دولہا اور دلہن کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے بھی سوشل میڈیا رابطے کی ایپ زوم نے زریعے ہی اس میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفی البرناوی کی شادی آن لائن منعقد ہوئی جس میں ان کے مہمانوں کی جانب سے بھی آن لائن وڈیو لنک کے زریعے ہی شرکت کی گئی۔ یہ شادی وڈیو چیٹ کی اپلیکیشن زوم کے زریعے منعقد ہوئی جبکہ اسی اپلیکیشن کے زریعے رشتہ داروں نے شرکت کی۔
شادی کی اس آن لائن تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے وڈیو چیٹ اپلیکیشن زوم کے زریعے نا صرف شرکت کی بلکہ تمام رسومات کی ادائیگی بھی کی گئی۔ انہوں نے مل کر گیت گائے اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا۔
آن لائن شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے دولہا اور دلہن کو شادی ہر مبارکباد پیش کی اور انہیں کورونا وائرس کی وباء ختم ہونے پر گھر میں دعوت دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔
شادی کی یہ آن لائن تقریب انتہائی پرسکون انداز میں اپنے اختتام کو پہنچی اور شرکاء نے دولہا دلہن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔