سعودی عرب سے دو طیارے کراچی پہنچ گئے
سعودی عرب سے 180 ٹن انسانی امداد لے کر دو طیارے کراچی پہنچ گئے جن کا مقصد بدترین سیلاب کے شکار لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دونوں پروازوں میں سے ایک، جو بالترتیب منگل کی شام اور بدھ کی صبح پہنچی جس میں سیلاب سے متاثر افراد کے لیے 90 ٹن خوراک، پناہ گاہ اور طبی سامان موجود ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی طرف سے بھیجی گئی امداد، غیر معمولی طور پر شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد پاکستان بھر میں 19 ہزار سے زیادہ مستحقین تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں | بلوچستان: ہیلی کاپٹر گرنے سے پاک آرمی کے 6 جوان شہید
یہ بھی پڑھیں | سابق پاکستانی منسٹر نسیم اشرف کا اسرائیل کا وزٹ
یہ امداد سعودی عرب کے پاکستان میں سیلاب زدگان کو فوری مدد فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے امداد کی
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے امداد کی پہلی کھیپ وصول کی جو منگل کی شام کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی، ان کے ساتھ کراچی میں سعودی قونصل جنرل بندر بن فہد الدیل اور وزیر سعید غنی بھی موجود تھے۔