سعودی عرب کی حکومت نے سال 2025 کے لیے اقامہ کی تجدید، ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کی توسیع، اور دیگر خدمات کی فیسوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ اعلان وزارت داخلہ کے ابشر بزنس پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا، جس میں سات اہم خدمات کی فیسوں کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے نئے اقامہ کی اپ ڈیٹ فیس متعلق تفصیلات
1. ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کی توسیع: 103.5 سعودی ریال
2. اقامہ کی تجدید: 51.75 سعودی ریال
3. فائنل ایگزٹ فیس: 70 سعودی ریال
4. نیا اقامہ جاری کرنے کی فیس: 51.75 سعودی ریال
5. ملازم کی رپورٹ حاصل کرنے کی فیس: 28.75 سعودی ریال
6. غیر ملکی پاسپورٹ معلومات میں ترمیم: 69 سعودی ریال
ابشر پلیٹ فارم کی وضاحت
ابشر بزنس پلیٹ فارم نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ یہ فیسیں صرف اضافی خدمات کی ادائیگی کے لیے ہیں اور یہ آجر کے سالانہ پیکج میں شامل نہیں ہیں۔
سعودی عرب کے اقامہ تجدید کی اہمیت
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کارکنان، بشمول پاکستانی شہری، کو اپنے اقامہ کی میعاد ختم ہونے کے تین دن کے اندر تجدید کروانی ضروری ہے۔ اقامہ کی تجدید میں تاخیر یا اس کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں قانونی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اقامہ سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو جاری کیا جانے والا رہائشی پرمٹ ہے۔ یہ دستاویز سعودی قوانین کے تحت غیر ملکیوں کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
ابشر کے نئے فیچرز
ابشر پلیٹ فارم نے حالیہ دنوں میں متعدد نئی خدمات کا آغاز کیا ہے، جن میں ایک ایسا ٹول بھی شامل ہے جس کے ذریعے میزبان افراد ان مہمانوں کی اطلاع دے سکتے ہیں جو وزٹ ویزا پر آ کر لاپتہ ہو چکے ہیں۔
نئے اقامہ سے متعلق اہم ہدایات
• اقامہ کی بروقت تجدید یقینی بنائیں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
• فیسوں کی ادائیگی ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جو خدمات کو آسان اور سہل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔