مئی 04 2020: (جنرل رپورٹر) ہمسایہ ملک بھارت کی مشہور اداراکارہ سشمیتا سین نے اسٹاگرام پر ایک لائیو پروگرام کیا جس میں سورہ عصر کی تلاوت کی اور دیکھتے ہی دیکھتے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی- ان کی دونوں بیٹیاں بھی ان کے ہمراہ تلاوت میں شامل تھیں
تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے بھارت میں ہونے والے مکمل لاک ڈاؤن میں وقت گزارنے کے لئے اپنے فالورز اور چاہنے والوں کے لئے ایک لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے مداحوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے
اسی لائیو سیزن کے دوران ان کے ایک مسلمان مداح نے قرآن پاک کی سورہ عصر پڑھنے کا مطالبہ کیا- یاد رہے کہ سورہ عصر قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورت ہے- سشمیتا سین نے مسلمان مداح کی اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے نا صرف خود سورہ عصر کی تلاوت کی بلکہ ان کی دونوں بیٹیاں بھی ان کے ہمراہ تلاوت میں شامل تھیں
ایسے ہی کسی مداح نے ان کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا کی مائیکرو نلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شئیر بھی کیا
سشمیتا سین کے اس اسٹاگرام پر ہونے والے لائیو سیشن میں پاکستان کے شہر ملتان کے کسی مداح نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں
پاکستان آئے طویل عرصہ بیت چکا ہے سو وہ جلد آنے کی کوشش کریں گی- انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی 3 دفعہ کراچی شہر آ چکی ہیں اور ہر مرتبہ انہیں اہلیان پاکستان کی طرف سے بےحد پیار ملا ہے
یاد رہے کہ سشمیتا سین اس سے پہلے بھی اہنے سیشنز میں سورہ عصر کی تلاوت کر چکی ہیں اور وہ وڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھی