جون 15 2020: (جنرل رپورٹر) بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر پر سوشل میڈیا میں ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے- سشانت سنگھ بالی وڈ کے مشہور اداکار تھے جن کا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے ہے- انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے زبردست جوہر دکھائے جبکہ پی کے اور کائی پوجے ان کی مشہور فلمیں تھیں- ان کی خودسازی کی موت پر انڈسٹری کے دوستوں اور محبین کی جانب سے شدید صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ طبعی موت کی بجائے ان کا خودکشی کرنا ہے
بھارتی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش گزشتہ روز چودہ جون کو ان کے گھر سے برآمد ہوئی جبکہ پھندے میں لاش لٹکی ہوئی تھی- ان کی موت کو خودکشی سے تعبیر کیا گیا ہے جبکہ خودکشی کی بنیادی وجہ ڈپریشن بتائی جا رہی ہے
زرائع کے مطابق سشانت سنگھ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنے دوستوں اور ملازمین کے ہمراہ رہتے تھے- اس کے باوجود ڈپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ خوشی کا تعلق ظاہری مال اور زینت سےزیادہ اندر کی خوشی سے ہے
پولیس زرائع کے مطابق ان کو اداکار کے گھر سے ان کا کوئی آخری خط نہیں ملا جبکہ ان کی رہائش گاہ سے کچھ علاج وغیرہ کے کاغذات ملے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے- اداکارہ کی آخری حالت اور خودکشی سے قبل گزرے ڈھائی گھنٹے کے حوالے سے بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے سے اداکار کے قریبی زرائع نے بات کی اور بتایا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے سے پہلے خود کو تنہا اور اکیلا محسوس کر رہے تھے- بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ اپنے تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ میں رہتے تھے جہاں ان کے ساتھ دو باورچی اور ایک دھوبی تھا- میڈیا کے مطابق 13 اور 14 جون کو ان کے دوست بھی ان سے ان کی رہائش گاہ میں ملے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 جون والے دن جس دن انہوں نے خودکشی کی وہ جب نیند سے بیدار ہوئے تو بہت خاموش تھے-تقریبا دس بجے کے قریب انہوں نے جوس بنا کر پیا اور کمرے میں جا کر اندر سے دروازہ بند کر لیا- جس کے بعد ان کی اسی دن پھندے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی