سر ے بالوں کی خشکی ایک عام مسئلہ ہے جو سردیوں میں خاص طور پر زیادہ ہوتا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے کئی دیسی گھریلو نسخے اور ٹوٹکے موجود ہیں۔ خشکی کی بڑی وجہ سر کی جلد میں موجود فنگس اور بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے جس سے بال کمزور اور روکھے ہو جاتے ہیں۔
سر کے بالوں کی خشکی ختم کرنے کے دیسی ٹوٹکے
ناریل کا تیل اور لیموں کا رس
ناریل کا تیل بالوں کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے، جبکہ لیموں میں موجود قدرتی تیزابیت خشکی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ایک چمچ ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر بالوں میں مساج کریں اور کچھ دیر بعد سر دھو لیں۔ یہ نسخہ بالوں کو چمکدار بنانے اور خشکی کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
دہی
دہی میں قدرتی طور پر اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں جو خشکی کا سبب بننے والے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں۔ دہی کو بالوں میں لگانے سے خشکی کم ہوتی ہے اور بالوں کو نمی ملتی ہے۔
نیم کے پتے
نیم کے پتوں میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر کی خشکی کے علاج میں مددگار ہوتی ہیں۔ نیم کے پتوں کا پیسٹ بنا کر سر پر لگائیں، اور پھر کچھ دیر بعد دھو لیں۔
کھانے کا سوڈا
سوڈا بھی خشکی کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تھوڑا سا سوڈا پانی میں ملا کر بالوں پر لگائیں، یہ فنگل انفیکشن کو روکتا ہے اور خشکی کو ختم کرتا ہے۔
ٹی ٹری آئل
ٹی ٹری آئل میں اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں جو خشکی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اسے اپنے تیل میں ملا کر استعمال کریں تاکہ خشکی ختم ہو اور سر کی جلد کو فنگل انفیکشن سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ان گھریلو نسخوں سے نہ صرف خشکی کم ہو سکتی ہے بلکہ بالوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ تاہم، اگر خشکی شدید ہو، تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے۔