اپریل 29 2020: (جنرل رپورٹر) سری لنکا میں پھنسے کھلاڑیوں کو خصوصی پرواز کے زریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء پھوٹنے کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھاجس کے باعث پروازیں بھی معطل کو گئی تھیں اور جو جہاں تھا وہیں پھنس کر رہ گیا
دریں اثناء سری لنکا سے 6 پاکستانی کرکٹرز جبکہ 4 ٹیبل ٹینس کے قومی کھلاڑیوں کو خصوصی پرواز کے زریعے وطن واپس لایا گیا ہے
وطن واپس پہنچنے والے کرکٹرز میں کاشف نوید, احسان بیگ, محتشم علی, قیصر اشرف, علی مہر اور فیضان خان بھی شامل ہیں- یہ تمام کھلاڑی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نا ہونے کے باعث سری لنکا کے دورے پر گئے تھے جہاں لاک ڈاؤن کے باعث پروازیں منسوخ ہونے پر واپسی کا رخ اختیار نا کر سکے- ان تمام کرکٹرز کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے
ٹیببل ٹینس کے وطن واپس آنے والے 4 کھلاڑیوں میں 3 خواتین شامل ہیں- ان ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی خواتین کے نام حبہ اقبال, حیا نور اور اقراء رحمان ہیں جبکہ مرد کھلاڑی کا نام افسر علی ہے جو پشاور سے تعلق رکھتا ہے
یہ چاروں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی پاکستان سری لنکا اہکسچینج پروگرام کے تحت اری لنکا میں ٹریننگ حاصل کر رہے تھے
دریں اثناء متحدہ عرب امارات سے بھی پھنسے ہوئے ہاکستانیوں کو گزشتہ شب خصوصی پرواز کے لئے پاکستان کے مًتلف شہروں میں لایا گیا ہے- دبئی اور ابوظہبی سے 4 خصوصی پروازوں کے زریعے مسافرین کو ملک لایا گیا- یہ تمام افراد اسلام آباد, ملتاب اور فیصل آباد آئے جہاں سے ان تمام کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے- جبکہ ابوظہبی میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے انتقال کر جانے والے پاکستانی کی میت بھی لاہور منتقل کر دی گئی ہے