سردیوں میں گھر کے اندر رہ کر بور ہو رہے ہیں
سردیوں میں گھر کے اندر رہ کر بور ہو رہے ہیں؟ باہر بہت سردی ہے اور آپ گھر میں رہ کر کچھ سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں؟ آئیے یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو 5 ایسی انڈور سرگرمیاں بتائیں گے جنہیں آپ ذاتی فائدے کے علاوہ انجوائے بھی کریں گے۔
سردیوں میں کی جانے والی 5 انڈور سرگرمیاں
اول۔ کھانا پکانا
کھانا پکانا ایک مفید مشغلہ ہے جس سے آپ اور آپ کے خاندان کو فائدہ پہنچے گا۔ کھانا بنانا سیکھنا آپ کو ایک ایسا ہنر سکھائے گا جو زندگی بھر کے لیے مددگار ثابت ہوگا اور یہ آپ کی تخلیقی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا۔ اس کے لئے کوکنگ بلاگز اور متعلقہ یوٹیوب چینلز کو فالو کرنا کھانا بنانا سیکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ مختلف ثقافتوں کے روایتی کھانے بنا کر ان کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
دوم۔ تحریر لکھنا
سردیوں میں خراب موسم کی سب سے بری چیز یہ ہے کہ آپ بور ہو جاتے ہیں۔ لیکن انح من پسند خیالات کو لکھنا اور تحریر کی شکل میں جمع کرنا اکیلے وقت گزارنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اس سے آپ اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں جبکہ آپ کے مثبت خیالات سے عام لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بلکہ اگر یہ کام مختلف انداز میں سرانجام دیں تو آپ پیسے بھی کما سکتے ہیں؛ جیسے:
بلاگنگ
ڈرامہ لکھنا وغیرہ
یہ بھی پڑھیں | کمر درد کا علاج کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | ذہنی صحت کی بہتری کے لئے یہ 5 عادتیں اپنا لیں
سوم۔ ویژن بورڈز بنائیں
جب آپ گھر میں اکیلے ہوتے ہیں تو اپنے وژن بورڈز کو بنانا اور ان کو برقرار رکھنا بہت اچھا کام ہے اور یہ آپ کو اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں فائدہ دے گا۔ آپ کا وژن بورڈ آپ کے طویل مدتی اہداف کی روزانہ یاد دہانی کے طور پر کام کرے گا اور آپ کو ان کے لئے کام کرنے میں مدد کرے گا۔
چہارم۔ کوپننگ
اگرچہ آپ خریداری کے لیے باہر نہیں جا سکتے تو آن لائن کوپنز کو تلاش کر کے کچھ سستا اور بہترین آرڈر کروا سکتے ہیں۔ کوپننگ ایک تفریحی مشغلہ ہے جو آپ کے بہت سارے پیسے بچا سکتا ہے۔
پنجم۔ فلسفہ کا مطالعہ کریں
اگر آپ سوچتے ہیں کہ انسانی زندگی کا مقصد کیا ہے یا آپ اس وقت اس دنیا میں کیوں ہیں تو فلسفہ کا مطالعہ آپ کے لیے ایک اچھا مشغلہ ہوسکتا ہے۔ فلسفہ کا مطالعہ آپ کو اپنی منطق اور استدلال کی مہارتوں کو بہتر بنائے گا۔ ان نظریات کو پڑھیں جو آپ کے نہیں ہیں ہو سکتا ہے آپ کو بہت کچھ نیا سیکھنے کو مل جائے۔