مئی 12 2020: (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو چینی تحقیقاتی کمیشن نے طلب کر لیا
تفصیلات کے مطابق چینی تحقیقی کمیشن نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو چینی سبسڈی کے حوالے سے سوالات اور موقف جاننے کے لئے بلایا
زرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے چینی برآمدات کے حوالے سے خصوصی طور پر سوالات کئے جائیں گے
زرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اس عمر آج چینی تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہو کر اپنا موقف دیں گے
زرائع کا کہنا ہے کہ چینی تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے چینی پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلقہ موقف جانا جائے گا
واضح رہنا چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے دونوں حضرات کو چینی تحقیاتی کمیشن میں بلانے ک مطالبہ کیا گیا تھا
ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی تنقید کے جواب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ چینی تحقیقاتی کمیشن جب بلائے وہ تیار ہیں- اگر کوئی اس متعلق سوال یا الجھن ہے تو وہ مجھ سے دور کی جائے نا کے وزیر اعظم عمران خان سے
اسد عمر نے کمیشن سے اپنی ٹویٹ کے زریعے درخواست بھی کی تھی کہ وہ انہیں ضرور بلائے تا کہ شکایات اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے- انہوں نے کہا تھا کہ کابینہ نے چینی پر سبسڈی دینے والا فیصلہ ای سی سی کی مشاورت سے کیا تھا- سوال ہے تو مجھ سے پوچھیں نا کے وزیر اعظم سے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر آج چینی تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہوں گے- چینی تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے انہیں سوالات کا جواب دینے اور اپنا موقف کلئیر کرنے کی غرض سے بلایا گیا ہے