خوراک کی اہمیت
خوراک ایک ایسی چیز ہے جو آپ کی زندگی پر بہت بڑا اتر رکھتی ہے۔ مگر یہ بات بتانا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ کون سی خوراک صحت کے لئے مفید ہے۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مکمل سبزی کھانا ہی صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے جبکہ بعض کو لگتا ہے کہ گوش کھانے سے ہی طاقت ملے گی۔ آج ہم اپنے صارفین کو بتائیں گے کہ کون سے خوراک صحت کے لئے بہتر ہے۔
حالیہ تحقیق اور دماغی صحت
نیچر مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح غذا دماغی صحت پر اثر کرتی ہے۔ دماغی صحت کو میٹابولک بائیو مارکر، اور ایم آر آئی کا استعمال کرتے ہوئے ماپا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے تقریباً 182,000 لوگوں پر تجزیہ کرکے یہ پایا کہ متوازن غذا کی پیروی کرنے والوں کی دماغی صحت اور علمی کام کرنے کا امکان بہتر ہے۔
جینیاتی عوامل اور دماغی صحت
وہ جینز جو مختلف غذائی گروپوں کے درمیان نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں ان کو بھی نوٹ کیا گیا۔ یہ مطالعہ دماغی افعال اور دماغی صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے غذائیت سے متعلق بہتر انتخاب کرنے کے لئے کیا گیا۔ اور اس شعبے میں ابھی بھی تحقیق جاری ہے۔ میموریل ہرمن ہیلتھ سسٹم کی رجسٹرڈ غذائی ماہر ازابیل ایم وازکوز جو کہ اس حالیہ تحقیق میں شامل نہیں تھے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ غذا دماغی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
غذائی ماہرین کی رائے
تحقیق کے مطابق سبزی ایک بہترین غذا ہے۔جوکہ بہتر لپڈ پروفائل، گلیسیمک کنٹرول، جسمانی وزن، سوزش، اور دل کی بیماری اور کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ سبزی کھانے والوں کی دل کے امراض سے ہونے والی اموات کی شرح کم ہے۔تحقیق کرنے والوں نے یہ بھی بتایا کہ نہ صرف سبزی خور اور سبزی خور غذائیں کارڈیو میٹابولک صحت سے متعلق بہتر صحت کی حیثیت سے وابستہ تھیں بلکہ وہ پروسٹیٹ اور معدے کے کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔
سبزی کے فوائد
تحقیق بتاتی ہے کہ پھل، سبزیوں سے بھرپور غذا، اناج، پروٹین کی مناسب مقدار صحت کے لئے بہت ضروری ہے سو سبزی اور گوشت دونوں کو مناسب مقدار میں لینی چاہیے۔ اوپروسیسڈ فوڈز، زیادہ چکنائی اور چینی والی غذائیں دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اور صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ان سے اجتناب کرنا چاہیے ۔