اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سانحہ آرمی پبلک سکول کو 8 برس بیت گئے

فرحین عباس by فرحین عباس
دسمبر 16, 2022
in قومی نیوز
سانحہ آرمی پبلک سکول

سانحہ آرمی پبلک سکول کو 8 برس بیت گئے

آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال بیت گئے ہیں جبکہ شہداء کے والدین آج بھی سوگوار اور انصاف کے منتظر ہیں۔ 

سولہ دسمبر 2014 کو اسی دن دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تھا اور 100 سے زائد طلباء کو بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔ شہداء کے والدین آج بھی صدمے سے دوچار ہیں، جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کو کبھی نہیں بھول سکے ہیں۔ 

حکومت کا نیشنل ایکشن پلان کا آغاز

 اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشت گردوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا جب کہ حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کا بھی آغاز کیا۔ دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کر ملک اور سیکیورٹی اداروں کی روح کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے میں دسویں جماعت کا طالب علم اسفند خان بھی گولیوں کا نشانہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں | ایف آئی اے نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو  گرفتار کر لیا 

یہ بھی پڑھیں | پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا 

شہداء کی یادیں رہ گئیں

دہشت گردوں نے علم کی شمع جلانے والے سکول ٹیچر فرحت عباس کو بھی شہید کر دیا۔ فرحت عباس گولیوں کی آواز سن کر اپنے بچوں کی طرف بھاگے جو کراس سکول میں تھے۔ انہیں سیڑھیوں میں گولی مار دی گئی۔ آج بھی شہید فرحت عباس کی یاد ان کے اہل خانہ کو اداس کر دیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  شیخ محمد بن زید آج پاکستان کا دورہ کریں گے.

 شہید حسن زیب کے والد نے اپنے بیٹے کے زیر استعمال تمام چیزیں ایک کمرے میں رکھی ہوئی ہیں۔ بچپن کی تصاویر بھی حسن زیب کے کمرے کی زینت بنتی ہیں، جہاں پرفیوم کے ساتھ ساتھ وہ یونیفارم اور دیگر اشیاء بھی پہنا کرتے تھے، اب اس گھر میں صرف حسن زیب کی یادیں رہ گئی ہیں۔ 

آڈیٹوریم ہال میں دہشت گرد

 قوم کی بہادر بیٹی بینش نے آڈیٹوریم ہال میں دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ کر بچوں کی جانیں بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ 

 ان شہداء میں 15 سالہ اسامہ طاہراواں بھی شامل ہے، اسامہ کے والدین کے زخم ابھی تازہ ہیں۔ اسامہ کی ذاتی اشیاء آج بھی کمرے کی زینت بنی ہوئی ہیں، میڈلز سے لے کر کتابیں اور کیمرے اس کی یاد دلاتے ہیں۔ 

 واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر دہشت گردوں نے قتل عام میں اسکول کی طالبات اور پرنسپل طاہرہ قاضی شہید سمیت 150 افراد کو قتل کردیا تھا۔

فرحین عباس

فرحین عباس

فرحین عباس ایک تجربہ کار فیچر رائٹر اور صحافی ہیں، جو سماجی موضوعات، انسانی کہانیاں، اور مثبت تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025
بھارت پاکستان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، کرکٹ شائقین مایوس

بھارت-پاکستان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، کرکٹ شائقین مایوس

مئی 9, 2025
پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

مئی 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے