سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج دنیا کے بیشتر حصوں میں دیکھا جائے گا۔
مکمل سورج گرہن کئی الگ الگ مراحل میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور آرکٹک میں دیکھا جا سکے گا۔
یہ جزوی گرہن کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرنا شروع ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ سورج گرہن کا حاملہ خواتین پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ اسلام میں اس حوالے سے بدشگونی کی اجازت نہیں ہے۔