غیر معمولی درجہ حرارت کا سلسلہ دیکھتے ہوئے کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2024 کو دنیا کا سب سے گرم ترین سال قرار دیا جائے گا۔
یوروپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی تھری ایس) نے ماہانہ بلیٹن میں کہا کہ جون 2024 کے بعد سے ہر مہینہ – لگاتار 13 مہینے – ریکارڈز شروع ہونے کے بعد سے سیارے کے گرم ترین دن ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔
کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2024 موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2024 کو گرم ترین سال ہونے کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ برکلے ارتھ کے ایک تحقیقی سائنسدان زیکے ہاس فادر نے کہا کہ اب ان کا اندازہ ہے کہ تقریباً 95 فیصد امکان ہے کہ سال 2024 گرم ترین سال قرار پائے گا۔
بدلتی آب و ہوا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں
بدلی ہوئی آب و ہوا نے پہلے ہی 2024 میں پوری دنیا میں تباہ کن نتائج کو جنم دیا ہے۔ گزشتہ ماہ حج کے دوران شدید گرمی سے 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی طرح نئی دہلی میں گرمی سے ہونے والی اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ پاکستان کے شہر کراچی میں بھی ہیٹ ویو سے بیسیوں اموات ہو چکی ہیں۔
امپیریل کالج لندن کے گرانتھم انسٹی ٹیوٹ کے آب و ہوا کے سائنس دان فریڈریک اوٹو نے کہا کہ 2024 کو ریکارڈ پر گرم ترین سال قرار دینے کا زیادہ امکان ہے۔ ہم سب کو مل کر ماحولیاتی اثرات اور تبدیلیوں کے لحاظ سے کام کرنا ہو گا ورنہ یہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی جائے گی۔