دیکھا جائے تو سال 2023 میں بہت سی نوکریوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بہت سے ایسے شعبے ہیں جو شائد پہلے ٹرینڈنگ تھے، لیکن اب نہیں رہے ہیں۔ گزرتے عوت کے ساتھ ساتھ ٹرینڈنگ نوکریاں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ سال 2023 کی ٹرینڈنگ نوکریاں کون سی ہیں۔
سال 2023 کی 5 ٹرینڈنگ نوکریاں
آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور مشین لرنن:
اس سے مراد الگورتھم تیار کرنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت ہے جو واضح پروگرامنگ کے بغیر سیکھ سکتے ہیں اور فیصلے کر سکتے ہیں۔ اس میں ڈیٹا کا تجزیہ، نیورل نیٹ ورکس اور مشین لینگوئج کی پروسیسنگ جیسی مہارتیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں زیادہ تنخواہ والی نوکریاں کون سی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | مسلسل نوکری تبدیل کرنے کے 5 فائدے
ڈیٹا سائنس:
اس میں پیچیدہ ڈیٹا سیٹس کا تجزیہ اور تشریح کرنے کے لیے شماریات طریقوں، ڈیٹا مائننگ، اور مشین لرننگ تکنیکوں کا استعمال شامل ہے۔
سائبر سیکیوریٹی اور انفارمیشن سیکیورٹی:
سائبر سیکورٹی میں ڈیجیٹل اثاثوں کو کو ہیکرز سے بچانا ہوتا ہے۔ اس شعبے میں نیٹ ورک سیکیورٹی، ڈیٹا انکرپشن اور سیکورٹی کے لئے دیگر اقدامات کرنا شامل ہے۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ:
اس سے مراد انٹرنیٹ پر سرورز، اسٹوریج، ڈیٹا بیس اور سافٹ ویئر سمیت کمپیوٹنگ خدمات کی فراہمی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مہارتوں میں کلاؤڈ پلیٹ فارمز جیسے ایمازون ویب سروسز شامل ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ:
اس میں مصنوعات اور خدمات کو بیچنے یا تشہیر کے لیے ڈیجیٹل چینلز جیسے سوشل میڈیا، ای میل، اور سرچ انجن کا استعمال شامل ہے۔ اس شعبے میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او)، مواد کی مارکیٹنگ، اور سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ شامل ہیں۔