سال 2024 میں آنے والے نئے فونز
اگر آپ موبائل فونز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور نئے آنے والے ماڈلز خریدتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے ہی لئے ہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں 2024 میں ریلیز ہونے والے 5 بہترین موبائلز سے متعلق تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے ہیں۔
اول۔ سام سنگ گلیکسی ایس23
سام سنگ کی اگلی فلیگ شپ رینج، بلاشبہ، گلیکسی ایس 23 ہوگی۔ یا مزید مخصوص ہونے کے لیے، گلیکسی ایس23، گلیکسی ایس23 پلس اور گلیکسی ایس23 الٹرا۔ موجودہ معلومات افواہوں پر مبنی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سافٹ وئیر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن ہارڈ ویئر میں کچھ بہتری آئے گی۔ ممکنہ طور پر ان میں 200 پکسل کا مین کیمرہ اور 40 پکسل کا سیلفی کیم شامل ہوگا۔
دوم۔ ایپل آئی فون 15
آئی فون 15 سے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں ہے تاہم امید یہ کی جا رہی ہ کہ ستمبر 2024 میں ایپل آئی فون 5 کو لانچ کیا جائے گا اور اس حوالے سے لانچ اور ریلیز کی تاریخیں موجودہ آئی فون 14 سے نلتی جلتی ہیں۔ آئی فون 15 میں ڈیزائن کے علاوہ کوئی خاص تبدیلی کی جائے گی یا نہیں، اس متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقتہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس لگا دی
یہ بھی پڑھیں | موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر کیسے چیک کریں؟
سوم۔ سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 5
یہ دیکھتے ہوئے کہ گلیکسی زیڈ فولڈ 4 سام سنگ کا اب تک کا سب سے بہترین فولڈنگ فون ہے، اسے وہیں ختم کرنا ان کے لیے بہتر آپشن نہیں ہو گا۔ لہذا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس کا نیا ورژن زیڈ فولڈ 5 سال 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس وقت اس حوالے سے بہت کم افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ افواہوں میں پہلے سے بھی زیادہ پتلا ڈیزائن، تیز چارجنگ، اور ایک بلٹ ان ایس پین شامل ہے تاہم مکمل تفصیلات کا اعلان سام سنگ ہی کر سکتا ہے۔
چہارم۔ گوگل پکسل 7
گوگل پکسل 7 ایک نئی ٹیکنالوجی گوگل ٹینسر چپ کے ساتھ آئے گا۔ ابھی اس کی کارکردگی کا اندازہ نہیں ہے لیکن کچھ بھی ہو پکسل 7 ایک اعلی درجے کے سمارٹ فون کی حیثیت سے پیش ہو گا۔ گوگل نے اپنے آخری سال کے ہارڈویئر ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جہاں ہم پکسل 7 اور 7 پرو لانچ دیکھیں گے – 6 اکتوبر 2024۔ قیمتوں کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایپل اور سام سنگ کے مقابلے میں سستا ہو گا۔
پنجم۔ اوپو ڈریگن فلائی
اوپو کے پہلے فولڈنگ فون نے عوامی رائے کے اعتبار سے 4 سٹار حاصل کئے ہیں۔ یہ فون جیب میں آرام سے فٹ ہو سکتا ہے پھر بھی فلیگ شپ فولڈ ایبل تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی مزید تفصیلات فی الحال موجود نہیں ہیں۔