سال 2024 اور قیامت کی نشانیاں
آج ہم قیامت سے پہلے کی پانچ نشانیوں کے بارے میں بات کریں گے جو کہ 2024 تک پوری ہو چکی ہیں۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک علم (مذہبی) چھین نہ لیا جائے گا، زلزلے کثرت سے آئیں گے، وقت تیزی سے گزر جائے گا، فتنے ظاہر ہوں گے، قتل وغارت بڑھے گی اور مال و دولت کی کثرت ہو گی (بخاری و مسلم)۔ آئیے ان علامات کا موجودہ حالات کے تناظر میں جائزہ لیتے ہیں۔
اول۔ علماء کی موت ( علم کا نقصان )
اس حدیث میں ہم دیکھتے ہیں کہ پانچ نشانیاں ہیں جو قیامت سے پہلے ظاہر ہوں گی؛ پہلی نشانی علماء کی وفات سے دینی علم کا ضائع ہونا ہے اور ہم نے واقعی پچھلے دو سالوں میں بڑی تعداد میں علماء کرام کو وفات پاتے دیکھا ہے جن میں بڑے بین الاقوامی ناموں کے ساتھ ساتھ ہمارے مقامی علماء اور اساتذہ بھی شامل ہیں۔
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا (جس کا مفہوم ہے):
یہ بھی پڑھیں | آلٹو کار کے 5 فوائد اور نقصانات متعلق جانئے
یہ بھی پڑھیں | خوش رہنے کے 5 زبردست طریقے
’’اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں کے دلوں سے نہیں چھینتا، بلکہ علمائے کرام کی موت سے اسے چھین لیتا ہے، یہاں تک کہ جب کوئی (دینی عالم) باقی نہ رہے تو ان کے لیڈر جاہل لوگ ہوتے ہیں جن سے جب مشورہ کیا جائے تو بغیر علم کے اپنا فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ تو وہ گمراہ ہو جائیں گے اور لوگوں کو گمراہ کر دیں گے۔ (بخاری)
دوم۔ زلزلوں اور قدرتی آفات میں اضافہ
حالیہ سالوں میں زلزلے کے ساتھ ساتھ سیلاب اور طوفان میں اضافہ ہوا ہے جن کو ہم نے حالیہ برسوں میں واضح طور پر دیکھا ہے۔ ترکیہ اور شام کا زلری اور پاکستان کا تباہ کن سیلاب ہمارے لئے مقام عبرت ہے۔
سوم۔ وقت سے برکت ختم ہو جائے گی
تیسری نشانی یہ ہے کہ وقت تیزی سے گزر جائے گا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کل وبائی بیماری کرونا شروع ہوئی اور ابھی تک تقریباً 3 سال ہو چکے ہیں۔ یہ وقت کہاں گیا؟ وقت تیزی سے آگے بڑھے گا اور بہت سی چیزوں سے برکت اٹھا لی جائے گی۔ گزشتہ زندگی پہ نظر دوڑائیں تو اک خواب نظر آتی ہے۔
چہارم۔ فتنوں میں اضافہ
ہر آنے والے دور میں فتنے مزید ظاہر ہوں گے۔ فتنے وہ چیزیں ہیں جو آپ کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں اور آپ کو یقین نہیں آتا کہ آپ کو کچھ کرنا چاہئے یا نہیں کرنا چاہئے۔ حلال اور حرام میں فرق مشکل ہو جائے گا اور آپ کو یہ واضح نہیں ہوگا کہ کیا صحیح ہے یا غلط۔ آج یہ بات بھی درست ثابت ہو چکی ہے۔
پنجم۔ دولت میں اضافہ
پانچویں نشانی یہ ہے کہ مال و دولت کی کثرت ہو گی جیسا کہ ہم اپنے ارد گرد دیکھ رہے ہیں۔ اگرچہ ایک ہی وقت میں ہم غربت اور بھوک اور بے سہارا لوگوں کی بہتات دیکھتے ہیں،لیکن گزشتہ دہائیوں کی نسبت مال و دولت عام ہو گیا ہے۔