ستاروں کا حال کسی کی بھی شخصیت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات دیتا ہے۔ آج سے ہم اپنے صارفین کو مختلف ستاروں کی خصوصیات کے بارے میں بتانا شروع کریں گے۔ اور آج ہم سال کے پہلے ستارے برج دلو کے بارے میں بات کریں گے۔
برج دلوں کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش 21 جنوری تو 18 فروری |
حاکم سیارہ زحل اور یورینس |
خصوصیات خود مختار ، تخلیقی، بے غرض، مخلص |
مزوں برج جوزا، میزان |
غیر موزوں برج ثور، اسد، عقرب |
قابل برداشت برج حمل، قوس، جدی، حوت |
غیر جانبدار برج سنبلہ، سرطان |
برج دلو کی چند نمایاں خصوصیات
اس ستارے کے افراد معتبر، قابل، تخلیقی اور روشن نظریات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ اپنے وقت سے آگے کا سوچتے ہیں۔ یہ بڑے سمجھدار اور معاملہ کو جلدی سمجھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ اپنے معاملات میں کسی کی مدد طلب نہیں کرتے۔ یہ جب کسی منصوبے پر کام کرنا شروع کرتے ہیں تو اسے پورا کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ انہیں زندگی میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ہہ ثابت قدم ہوتے ہیں اسی لئے کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
جسمانی لحاظ سے یہ دبلے پتلے ہوتے ہیں۔ یہ تیز چلنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ان کے چہروں سے یہ لگتا ہے کہ یہ مغرور ہیں مگر یہ مغرور نہیں ہوتے۔
یہ برج آزاد اور اکیلے رہنے والوں کا برج ہے۔ یہ اپنے معاملات پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ بلکہ کام کے لئے حالات کو بدل ڈالتے ہیں۔ ان کے نظریات کو بدلنا بہت مشکل ہے۔ یہ کسی کی بات نہیں سنتے اور کسی کے دئے گئے جواب سے راضی بھی نہیں ہوتے۔ اس ستارے کے لوگوں کو اگر ترقی کرنی ہے تو آسمان سے اتر کر زمین پر آنا ہوگا۔ ان کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ زمین کی اپنی حدود ہیں اور انہی حدود میں رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔ لہذا انی طاقت کا غلط استعمال کرنے کی بجائے درست انداز میں کرنا چاہئے۔
پیار اور ساتھ
اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے دلوں میں دوسروں کے لئے بہت پیار ہوتا ہے۔ اور یہ رومانوی لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ جب یہ محبت کرتے ہیں تو اظہار کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ یہ بہت ایماندار ہوتے ہیں۔ اور زندگی کے کسی موڑ پر دھوکہ نہیں کرتے۔
یہ جذباتی طور پر غیر جانبدار ہوتے ہیں۔ اور دل کی بات چھپالیتے ہیں۔ یہ عقل کو جذبات پر ترجیح دیتے ہیں۔ یہ کسی کو خوش کرنے کے لئے اپنے جذبات کی پرواہ نہیں کرتے ۔ ان کو اپنی رومانوی زندگی میں گرم جوشی ، سخاوت، جذبات اور ہنسی مذاق کو شامل کرنا چاہئے۔
فیملی تعلقات
یہ اپنے رشتوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ گھریلو معاملات میں یہ کسی سے مفاہمت نہیں کرتے۔ ان کا مزاج بدلتا رہتا ہے۔ اور باقی شعبوں کی طرح یہ خاندان میں بھی رکاوٹ کو پسند نہیں کرتے۔ ان کے گھر جدید طرز کے بنے ہوتے ہیں۔
خدمت خلق
ان کے مطابق انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔ یہ انسانیت کے لئے مشکل اوقات میں مسیحا بن کر ابھرتے ہیں۔ چونکہ یہ خود محنت کرکے اوپر آتے ہیں سو دوسروں کی خدمت کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔
دولت
اس معاملے میں یہ اعتدال پسند ہیں۔ یہ نہ تو بہت فضول خرچ کوتے ہیں اور نہ ہی کنجوس۔ یہ دولت کمانے کے لئے سائنسی اصولوں سے کام لیتے ہیں۔
صحت
ان کی برداشت کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور یہ جلد تندرست ہوجاتے ہیں۔