پاکستان–
مشہور جوڑے سارہ خان اور فلک شبیر والدین بن گئے ہیں۔ ان کے ہاں ایک صحت مند بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
گزشتہ سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے اپنی بیٹی ایلیانا کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔
فلک شبیر ، جو اب ایک باپ بن چکے ہیں ، نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی کہ ربیع الاول کے مبارک مہینے اور جمعہ کے مبارک دن ، اللہ نے ہم پر اپنی رحمت نازل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں میری اہلیہ بھی خوش ہیں۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا محبت کرنے اور خاندان کے لئے دعاؤں کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
جوڑے نے جون کے شروع میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے حمل کے بارے میں بتا دیا تھا
دونوں میاں بیوی نے تب سے اپنے مداحوں کو اپنے بچے کے لیے کی جانے والی تیاریوں کی جھلکیاں پوسٹ کر کے پرجوش بھی کیا تھا
گلوکارہ نے اپنے مداحوں کی خوشی کے لیے قائم کی گئی نرسری کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ہم والدین کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔