اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سابق چیف جسٹس نے مریم نواز اور نوازشریف سے متعلق الزامات کا جواب دے دیا

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 15, 2021
in سیاست کی خبریں
سابق چیف جسٹس نے مریم نواز اور نوازشریف سے متعلق الزامات کا جواب دے دیا

 پاکستان پاکستان –

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

نے  آج پیر کے روز کہا ہے کہ گلگت اپیل کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم ​​کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔ 

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ثاقب نثار، جنہوں نے پاناما پیپرز کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا، نے کہا ہےکہ وہ "سفید جھوٹ” کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ 

ثاقب نثار نے کہا کہ شمیم ​​نے ان سے توسیع کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے ان کی درخواست قبول نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق جی بی چیف جسٹس نے  اس بارے میں ان سے شکایت بھی کی تھی۔ 

سابق چیف جسٹس تحقیقاتی صحافی انصار عباسی کی مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا جواب دے رہے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار کے حکم پر نواز شریف اور مریم نواز کو 2018 کے عام انتخابات تک جیل میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟   

 اس خبر کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حق کو ظاہر کرنے کا اللہ کا اپنا طریقہ ہے‘۔

دریں اثنا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس رپورٹ پر  کہا کہ نواز شریف کو بچانے کی بھونڈی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے وزارتوں کو گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی ، ڈاکٹر فردوس

  فواد چوہدری نے کہا ہے  کہ نواز شریف کو معصوم ثابت کرنے کے لیے ملک میں خبروں کے نام پر لطیفے چلائے جا رہے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رمضان 2026 میں روٹی اور نان کی قیمتوں کا اعلان

رمضان 2026 میں روٹی اور نان کی قیمتوں کا اعلان

فروری 6, 2026
بسنت کے لیے لیسکو بجلی شیڈول کا اعلان

بسنت کے لیے لیسکو بجلی کا شیڈول کا اعلان

فروری 6, 2026
کپتان آغا نے ممکنہ 'پاکستان بمقابلہ انڈیا T20 ورلڈ کپ کلیش' کا منصوبہ بتا دیا

کپتان آغا نے ممکنہ ‘پاکستان بمقابلہ انڈیا T20 ورلڈ کپ کلیش’ کا منصوبہ بتا دیا

فروری 6, 2026
لام فیشن ویک 2026 پاکستان کا پہلا 'رن وے ٹو ریٹیل' انقلاب

لام فیشن ویک 2026: پاکستان کا پہلا ‘رن وے ٹو ریٹیل’ انقلاب

فروری 5, 2026
پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

پارلیمنٹ سے اوبر تک: قاسم خان سوری کی داستانِ استقامت

فروری 5, 2026
Samsung Galaxy F70e پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Samsung Galaxy F70e: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رمضان 2026 میں روٹی اور نان کی قیمتوں کا اعلان

رمضان 2026 میں روٹی اور نان کی قیمتوں کا اعلان

فروری 6, 2026
بسنت کے لیے لیسکو بجلی شیڈول کا اعلان

بسنت کے لیے لیسکو بجلی کا شیڈول کا اعلان

فروری 6, 2026
کپتان آغا نے ممکنہ 'پاکستان بمقابلہ انڈیا T20 ورلڈ کپ کلیش' کا منصوبہ بتا دیا

کپتان آغا نے ممکنہ ‘پاکستان بمقابلہ انڈیا T20 ورلڈ کپ کلیش’ کا منصوبہ بتا دیا

فروری 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔