اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سابق فاسٹ باؤلر اظہر محمود ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نامزد

سمیرا طاہر by سمیرا طاہر
اپریل 13, 2024
in اہم خبریں, کرکٹ نیوز, کھیل کی خبریں
سابق فاسٹ باؤلر اظہر محمود ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نامزد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ سابق فاسٹ باؤلر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا اور 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اختتام پذیر ہوگا۔

 پی سی بی نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ اظہر محمود نے 164 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2421 رنز بنائے۔

 اظہر محمود کی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ پچھلی اسائنمنٹ 2016-2019 تک تھی جب وہ بولنگ کوچ تھے۔ 

دریں اثناء وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ 

سعید اجمل جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں باؤلنگ کوچ تھے وہ اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔ 

دریں اثنا، پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اس وقت کاکول میں پاکستان آرمی کے ٹرینرز کے زیر اہتمام فٹنس کیمپ میں حصہ لے رہی ہے۔ 

کپتان بابر اعظم اور پاکستان کے چیف سلیکٹرز ان کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں جو پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں حصہ لیں گے۔

  دوسری جانب نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ 

گزشتہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے چند ماہ قبل اسٹار بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اظہر علی چاہتے ہیں کہ بابر اعظم جلد شادی کر لیں

  نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی ٹیم کے سپورٹ ممبرز

وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ) ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، ارتضیٰ کومل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، زین مقصود (ویڈیو گرافر)، ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر)، اور محمد عمران۔ 

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر ایک نوجوان صحافی ہیں جو تفریح، میڈیا، اور شوبز کی دنیا پر خبریں اور تجزیے فراہم کرتی ہیں۔ وہ کئی معروف ویب سائٹس کے لیے لکھ چکی ہیں اور اپنی منفرد تحریری طرز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فلائی دبئی کی ٹکٹس پر رعایت حاصل کرنے کے طریقے

فلائی دبئی کی ٹکٹس پر رعایت حاصل کرنے کے طریقے

اکتوبر 21, 2025
پاکستان نیوی کیڈٹ بھرتی 2026 a اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ

پاکستان نیوی کیڈٹ بھرتی 2026-A: اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ

اکتوبر 21, 2025
آج پاکستان میں سونے کی قیمت 21 اکتوبر 2025

آج پاکستان میں سونے کی قیمت : 21 اکتوبر 2025

اکتوبر 21, 2025
اپنا واٹس ایپ یوزرنیم ریزرو کرنے کے لیے تیار ہوجائیں

اپنا واٹس ایپ یوزرنیم ریزرو کرنے کے لیے تیار ہوجائیں

اکتوبر 20, 2025
38 سالہ آصف آفریدی کا تاریخی ٹیسٹ ڈیبیو صبر و عزم کی شاندار مثال

38 سالہ آصف آفریدی کا تاریخی ٹیسٹ ڈیبیو : صبر و عزم کی شاندار مثال

اکتوبر 20, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں 20 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 20 اکتوبر 2025

اکتوبر 20, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فلائی دبئی کی ٹکٹس پر رعایت حاصل کرنے کے طریقے

فلائی دبئی کی ٹکٹس پر رعایت حاصل کرنے کے طریقے

اکتوبر 21, 2025
پاکستان نیوی کیڈٹ بھرتی 2026 a اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ

پاکستان نیوی کیڈٹ بھرتی 2026-A: اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ

اکتوبر 21, 2025
آج پاکستان میں سونے کی قیمت 21 اکتوبر 2025

آج پاکستان میں سونے کی قیمت : 21 اکتوبر 2025

اکتوبر 21, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔