زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
پاکستان کے مجموعی غیر ملکی ذخائر بڑھ کر 14 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بینک کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے تین ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
نتیجتاً، 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.203 بلین ڈالر سے بڑھ کر 8.727 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔
دریں اثنا، کمرشل بینکوں کے پاس خالص غیر ملکی ذخائر 5.3 بلین ڈالر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | چین 2 بلین ڈالر کے قرضے کو ری شیڈول کرنے پر راضی ہو گیا
یہ بھی پڑھیں | سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی