زبیر ٹوانہ ایف بی آر کے نئے چیئرمین مقرر
سرکاری زرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
فی الحال آئی آر ایس کے ممبر آپریشن کے طور پر تعینات زبیر ٹوانہ کو وفاقی کابینہ نے ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے ایف بی آر کا نیا چیئرمین بنایا ہے۔
زبیر ٹوانہ کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج منگل کو جاری ہونے کا امکان ہے۔
ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین عاصم احمد کو پی ڈی ایم حکومت نے گزشتہ سال 27 اپریل کو تعینات کیا تھا اور وہ 30 جولائی کو ریٹائر ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں چین کے نائب وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال
اس عہدے کے لئے آئی آر ایس، کسٹمز اور پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز سے کئی افسران دوڑ میں تھے لیکن زرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے اعلیٰ عہدے کے لیے زبیر ٹوانہ کی سمری کی منظوری دی۔
حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 9.415 ٹریلین روپے کے محصولات کی وصولی کا ہدف گزشتہ مالی سال میں 7.2 ٹریلین روپے کی نظرثانی شدہ وصولی کے مقابلے میں پیش کیا ہے جس میں 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔