ریڈیو پاکستان کی جلائی گئی عمارت عوام کے لئے کھول دی گئ
سول سوسائٹی کی درخواست پر ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کو آج سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یہ عمارت جمعہ تک یونیورسٹیوں اور سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے لیے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہے گی۔
جبکہ عام لوگ اور سول سوسائٹی شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی مشکل میں ہیں
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف کا رینجرز اور نیب کے خلاف عمران خان کے اغوا کا مقدمہ کرنے کا فیصلہ
عوام براڈ کاسٹنگ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گے۔
ریڈیو پاکستان پشاور نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔