ریڈمی جلد ہی اپنا نیا Note 15 Pro+ لانچ کرنے والا ہے اور چین سے آئی تازہ لیکس میں اس فون کا ایک نیا اور اہم فیچر سامنے آیا ہے۔ یہ فیچر ہے: سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی جو اب تک صرف مہنگے اور فلیگ شپ فونز میں دیکھا گیا تھا۔
یہ ریڈمی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ اب درمیانی قیمت والے فونز میں بھی سیٹلائٹ سے جُڑنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ریڈمی نے یہ فیچر اپنے زیادہ مہنگے K سیریز کے فونز میں دینے کے بجائے نوٹ سیریز میں دیا ہے لیکن چونکہ نوٹ سیریز ریڈمی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیریز ہے اس لیے شاید یہی وجہ بنی ہو۔
واضح رہے کہ یہ تمام معلومات چینی مارکیٹ کے لیے آنے والے ریڈمی نوٹ 15 پرو+ سے متعلق ہیں۔ عالمی ماڈل میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی آئے گی یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس وقت تک کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ریڈمی نوٹ 15 پرو+ کے دیگر متوقع فیچرز میں شامل ہیں:
Snapdragon 7s Gen 4 پروسیسر
1.5K ریزولوشن والی اسکرین جس کے چاروں طرف پتلے اور برابر بیزل ہوں گے
50 میگا پکسل کا مین کیمرہ
50 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ
ایک بڑی بیٹری، جس کی گنجائش 7,000 سے 7,999 mAh کے درمیان ہو سکتی ہے
یہ فون ریڈمی کی مڈ رینج کیٹیگری میں ایک بڑا اضافہ ہوگا خاص طور پر سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی جیسے اہم فیچر کے ساتھ جو ایسے علاقوں میں بھی رابطے کی سہولت دے سکتا ہے جہاں موبائل سگنل نہیں ہوتے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ جب یہ فون عالمی مارکیٹ میں لانچ ہوگا تو کیا یہی فیچرز اس میں شامل ہوں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ٹیگ کیا ہے اور موٹر وے پر اسے کیسے استعمال کریں؟