رمضان المبارک میں مسلمان پورا مہینہ روزے رکھتے ہیں جو کہ ہر عاقل بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہیں۔ روزہ رکھنے سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث میں بہت سی فضیلتیں مذکور ہیں۔ آئیے آج آپ کو 5 منتخب احادیث کی طرف لئے چلتے ہیں۔
روزہ رکھنے کی فضیلت پر مشتمل 5 احادیث
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا جس نے رمضان کے روزے ایمان و ثواب کی نیت سے رکھے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ (صحیح بخاری 38)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا جب رمضان شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ (صحیح بخاری 3277)
یہ بھی پڑھیں | پی ایس او کو ڈیفالٹ کو بچنے کے لیے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ مل گئی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا روزہ ایک ڈھال ہے جس سے بندہ اپنے آپ کو (جہنم کی) آگ سے بچاتا ہے۔ (صحیح مسلم 1151)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا جو شخص اللہ کی رضا کے لیے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو آگ سے ستر سال کی مسافت دور کر دیتا ہے۔ (صحیح بخاری 1896)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا روزہ دار کو افطار کرانے والے کو روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا اور اس کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ (سنن الترمذی 807)