دانت برش نا کرنے والے افراد کو منہ اور پیٹ کے کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دانتوں کی صفائی سے نا صرف منہ کی بدبو دار ہوتی ہے بلکہ یہ انسانی صحت کے لئے بھی اچھی چیز ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ دانت صاف نہیں کرتے ہیں ان کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جو لوگ جنہوں نے بیس سال سے دانت صاف نہیں کئے تھے وہ منہ یا پیٹ کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ دانت صاف نا کرنے سے مسوڑھوں کی بیماری جنم لیتی ہے جس سے منہ کے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ پیٹ کے کینسر کی بھی یہی وجہ ہے۔
امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا کہ جن لوگوں پر تحقیق کی گئی ان میں سے 52 فیصد لوگ مسوڑھوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات عام لوگوں سے بیت زیادہ تھے۔
ہاوررڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری کی وجہ سے جگر کے کینسر کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کم از کم دن میں ایک دفعہ اپنے دانتوں کو ضرور صاف کریں۔
تحقیقی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ روزانہ دانت صاف نا کرنے کی وجہ سے مسوڑھے خراب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔