کچھ ہی دن بعد رمضان مبارک کی آمد آمد ہے
۔ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لئے نہائت فرحت کا باعث ہوتا ہے کہ اس میں عبادت کا ذوق و شوق بڑھ جاتا ہے اور مسلمان روزہ بھی رکھتے ہیں۔ رمضان سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی 5 احادیث درج ذیل ہیں۔
اول۔ جب رمضان کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ (صحیح بخاری 1899)
دوم۔ جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور اللہ سے ثواب کی نیت سے رکھے اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری 38)
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف سے دہشتگرد جماعت کے طور پر سلوک کرنا چاہیے، مریم نواز
یہ بھی پڑھیں | پولیس عمران خان کے گھر زمان پارک کا دروازہ توڑ کر اندر داخل
سوم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو اسے ان کے برابر ثواب ملے گا، بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی واقع ہو گی۔ (ترمذی 807)
چہارم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی روزہ دار ہو تو اسے چاہیے کہ بے حیائی اور بے ہودہ باتوں سے پرہیز کرے، اور اگر کوئی اس سے جھگڑے یا اس سے لڑے تو اسے صرف اتنا کہنا چاہیے کہ میں روزے سے ہوں۔ (صحیح بخاری 1904)
پنجم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں فراخ دلی سے صدقہ کیا کرتے تھے اور آپ لوگوں میں سب سے زیادہ سخی تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینے میں اس سے بھی زیادہ سخی تھے جب جبرائیل علیہ السلام آپ سے ملتے تھے، جبرائیل علیہ السلام آپ سے ہر رات ملتے تھے۔ (صحیح بخاری 6)
اللہ تعالیٰ ہمارے رمضان المبارک کے روزے اور نیک اعمال قبول فرمائے اور ہمیں اپنی رحمت اور بخشش سے نوازے۔