وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے لیے 8070 رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی مدد کرنا ہے۔ اس پیکیج کے تحت 40 لاکھ اہل خاندانوں کو 10,000 روپے نقد امداد ملے گی، ساتھ ہی ضروری اشیاء پر سبسڈی بھی دی جائے گی۔
رمضان ریلیف پیکیج 2025: پیکیج کی تفصیلات:
- نقد امداد: اہل خاندانوں کو رمضان کے دوران گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 10,000 روپے ملیں گے۔
- راشن سبسڈی: آٹا، چینی، دالیں، گھی، اور چاول جیسے ضروری اشیاء پر ہزاروں روپے کی رعایت دی جائے گی۔
رمضان ریلیف پیکیج 2025:اہلیت کے معیار:
- درخواست دہندہ کا CNIC ہونا ضروری ہے۔
- بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔
- کسی دوسرے حکومت کے امدادی پروگرام سے مالی امداد نہ حاصل کر رہا ہو۔
رمضان ریلیف پیکیج 2025: رجسٹریشن کا طریقہ:
- PSER پورٹل پر CNIC اور موبائل نمبر درج کرکے رجسٹریشن کریں۔
- CNIC نمبر 8070 پر بھیج کر اہلیت چیک کر سکتے ہیں۔
رمضان ریلیف پیکیج 2025: ادائیگی کا طریقہ:
- بینک ٹرانسفر: HBL، UBL، اور بینک الفلاح کے ذریعے۔
- موبائل والٹس: ایزی پیسہ اور جاز کیش۔
- احساس پروگرام سینٹرز: جو افراد بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے وہ یہاں سے امداد لے سکتے ہیں۔
- یونین کونسل دفاتر: مقامی دفاتر میں امداد کی تصدیق اور ادائیگی۔
حکومت نے درخواست دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔