اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

رجب بٹ ایک بار پھر متنازع : توہین مذہب کے تحت مقدمات درج 

عروج نیازی by عروج نیازی
مارچ 26, 2025
in اہم خبریں, قومی نیوز
رجب بٹ ایک بار پھر متنازع توہین مذہب اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ پر پاکستان کے توہینِ مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان مقدمات کی وجہ یہ بنی کے رجب بٹ نے 295 نامی پرفیوم متعاوف کروایا ہے جو پاکستان کے پینل کوڈ کے سیکشن 295 یعنی توہینِ مذہب کی طرف اشارہ کرتاہے۔ 

رجب بٹ ماضی میں بھی متنازعہ رہے ہیں اس سے قبل بھی وہ توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں اور اب ان کے 295 پرفیوم لانچ نے اس مسئلے کو دوبارہ ہوا دے دی ہے۔   

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما حیدر علی شاہ گیلانی نے لاہور میں رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں ان پر ویڈیوز کے ذریعے مذہب مخالف مواد پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ قانون  کے سیکشن 295-A  اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016کے تحت مقدمات درج کیے گئےہیں۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ رجب بٹ نے اپنی  حذف شدہ ویڈیو میں اپنے پچھلے توہینِ مذہب کیس اور اپنے خلاف لگنے والے الزامات کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے خود کا موازنہ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا سے کیاہے جس نے اپنے ایک گانے میں 295 کا حوالہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہانیہ عامر کو برطانیہ میں اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

اس اعلان کے بعد شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور بہت سے لوگ انہیں مذہبی جذبات مجروح کرنے کا قصوروار ٹھہرا رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد رجب بٹ نے فوری طور پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کبھی بھی توہینِ مذہب کے قانون کی بے حرمتی نہیں تھا۔  

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پرویز الہی کا عوام کی سہولت کے لیے موٹروے نیٹ ورک کا اعلان

 وہ اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو انہوں نے پرفیوم لانچ کے دوران کہے تھے۔  

 مزید تنازعات سے بچنے کے لیے وہ 295پرفیوم کی مارکیٹ لانچ کو بند کرنے کااعلان کرتے ہیں۔   

تاہم پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ حکام کے مطابق رجب بٹ اس وقت عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی وہ پاکستان واپس آئیں گے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ سینئر پولیس افسر فیصل کامران کے مطابق اس معاملے میں پاکستان علماء کونسل سے بھی رائے لی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہب سے متعلق بیانات دینے میں انتہائی احتیاط برتی جانی چاہیے۔

عروج نیازی

عروج نیازی

عروج نیازی ایک تعلیم اور صحت سے متعلق رپورٹر ہیں جو ماحولیاتی آگاہی، امراض، آلودگی اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جاز کے MBs :اور منٹس کیسے چیک کریں؟

 جاز کے MBs اور منٹس کیسے چیک کریں؟

دسمبر 5, 2025
مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا: ورلڈ کرکٹ میں تاریخ رقم

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا: ورلڈ کرکٹ میں تاریخ رقم

دسمبر 5, 2025
میلنین کیسے کم کریں؟ : سیاہ دھبے ہٹانے کا آسان اور محفوظ طریقہ

میلنین کیسے کم کریں؟ : سیاہ دھبے ہٹانے کا آسان اور محفوظ طریقہ

دسمبر 5, 2025
Oppo A6x کے اسپیکس، فیچرز اور پاکستان میں قیمت

Oppo A6x کے اسپیکس، فیچرز اور پاکستان میں قیمت

دسمبر 5, 2025
بی او پی طلباء کے لیے لاٹری مہم – سی ایم پنجاب بائیک اسکیم کے لیے خصوصی انعامات

بی او پی طلباء کے لیے لاٹری مہم – سی ایم پنجاب بائیک اسکیم کے لیے خصوصی انعامات

دسمبر 4, 2025
Telenor MBs کیسے چیک کریں؟ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے مکمل گائیڈ

Telenor MBs کیسے چیک کریں؟ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے مکمل گائیڈ

دسمبر 5, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جاز کے MBs :اور منٹس کیسے چیک کریں؟

 جاز کے MBs اور منٹس کیسے چیک کریں؟

دسمبر 5, 2025
مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا: ورلڈ کرکٹ میں تاریخ رقم

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا: ورلڈ کرکٹ میں تاریخ رقم

دسمبر 5, 2025
میلنین کیسے کم کریں؟ : سیاہ دھبے ہٹانے کا آسان اور محفوظ طریقہ

میلنین کیسے کم کریں؟ : سیاہ دھبے ہٹانے کا آسان اور محفوظ طریقہ

دسمبر 5, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔