لال حویلی کی سیکیورٹی واپس
راولپنڈی پولیس نے آج منگل کو عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوٹی دینے والے پنجاب پولیس کے خصوصی دستے کو بھی ہٹا دیا گیا۔
اے ایم ایل سربراہ کی رہائش گاہ
پولیس کے مطابق یہ پولیس اہلکار اے ایم ایل سربراہ کی رہائش گاہ پر شفٹ ڈیوٹی پر ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی سے لاپتہ ہونے والی دو نوعمر لڑکیاں لاہور سے مل گئیں
یہ بھی پڑھیں | کراچی سے لاپتہ ہونے والی دو نوعمر لڑکیاں لاہور سے مل گئیں
لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانے کی وجوہات
لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
دھمکی آمیز کال
قبل ازیں پولیس نے سابق وزیر داخلہ کو دھمکی آمیز کال کے بعد عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی تھی۔
راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پولس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔